نئی دہلی14جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے تین رکنی دہلی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نوکردی ہے جس کے سربراہ آل انڈیامسلم مجلس مشاورت کے سابق صدراورمعروف ملی اسکالرظفر الاسلام خاں ہوں گے۔سرکاری ترجمان نے آج بتایا ہے کہ وزیراعلی نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کی منظوری سے نیا تین رکنی دہلی اقلیتی کمیشن بنایاہے جو تین برس کے لئے ہوگا۔اس کے ممبران ظفر الاسلام خان، انتسابیہ گل اور کرتار سنگھ کوچر ہیں۔